لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے ، مجھے یقین ہے کہ کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں سکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے سکولوں کی صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی ، شاباش دینے میں کنجوس نہیں، چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے سخت رویہ اپنانا پڑتا ہے ، ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرنا چاہیے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین اور فیصلہ کن کارروائی کر کے خوف زدہ کیا جائے ، جرائم بر خلاف پراپرٹی کے رجحان پر قابو پایا جائے ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف سے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز پر مظفر گڑھ کے مرکزی روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا مظفرگڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر اظہار برہمی کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری طور پر مہم شروع کرنے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے بارے میں عوامی شکایات پر بھی اظہار برہمی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ میں نو گو ایریا ختم ہونا قابل اطمینان ہے، اسے بحال رکھا جائے ، سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ڈائیلسیز کی سہولت کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے روٹی، آٹا اور اشیا خورد نوش کے نرخ کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے سی ایم انیشیٹیوز پر رپورٹ پیش کی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ سینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی، کمشنر ڈی جی خان، آر پی او اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...