اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی این ایل) کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں امریکہ کی نائب سفیر نیٹلی بیکر، کنٹری ڈائریکٹر آئی این ایل لائن نیلسن، پولیس ایڈوائزر ایڈ پریسٹن اور پولیس پروگرام سپیشلسٹ فیصل گل بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی پولیس و پیرا ملٹری فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں آئی این ایل غیر معمولی تعاون فراہم کررہا ہے اس سلسلے میں کئی اہم منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جو قابل ستائش ہے،چاہتے ہیں اس تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ ماسٹر پلان کے ذریعے سب سے پہلے انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے پاکستان کا انتہائی اہم تحقیقاتی ادارہ ہے، چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے کو آئی این ایل کے تعاون سے ایف بی آئی کی طرز پر متحرک ادارہ بنایا جائے، پاکستان میں جرائم کی سرکوبی کیلئے یہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظم نو انتہائی ضروری ہے، تاکہ اس کو ایک عالمی معیار کی اکیڈمی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری پورے پاکستان میں ریزرو پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے، اس فورس کو بھی جدید بنیادوں پر استوار کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ان تمام امور میں ہمارے لئے سب سے اہم امریکہ کے تجربے سے استفادہ کرنا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد منشیات کے ضمن میں بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ امریکی وفد کی جانب سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔امریکی نائب سفیر نے بتایا کہ آئی این ایل 42 سال سے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر ہا ہے،چاہتے ہیں کہ اس تعاون مزید مضبوط اور پائیدار بنایا جائے، پاکستان کی سیکیورٹی میں ہی امریکہ کی سیکیورٹی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...