ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی

0
92

اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے،سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،پاکستان کا قدرتی حسن اور ثقافتی ورثہ سیاحوں کے لیے گہری دلچسپی کا باعث ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان میں موجود سیاحت کے بے پناہ مواقع معیشت اور ثقافتی تبادلے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سیاحت معیشت کی مضبوطی اور مختلف ثقافتوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا تاریخی، ثقافتی ورثہ اور قدرتی حسن دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرسکتا ہے۔ سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ پاکستان مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ موجودہ حکومت مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ان کے تاریخی اور مذہبی مقامات تک بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ حکومت سیاحت کے ذریعے سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کے خاتمے اور خطے کے مشترکہ ورثے کے تحفظ کے لیے پْرعزم ہے۔پاکستان کا قدرتی حسن اور ثقافتی ورثہ سیاحوں کے لیے گہری دلچسپی کا باعث ہے۔سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقعوں اور مقامی آبادی کی پائیدار ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔