اسلام آباد(این این آئی)معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی۔ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں امت مسلمہ و درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...