بزرگ ماضی کا عکس، حال کی روشنی، مستقبل کیلئے سبق ہیں، مریم نواز

0
49

لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بزرگ افراد کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے ایک سبق ہیں، بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ بزرگوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں، تجربات اور قربانیاں دے کر ہمارے آج کو ممکن بنایا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کے بزرگ افراد پاکستان کا سرمایہ ہیں، میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔اْنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصّہ ہے، حکومتِ پنجاب بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔