اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر فواد چوہدری ایوان صدر سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری براہ راست نشر نہ کرنے پر برہم ہوگئے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ حرکت کی گئی جسے معاف نہیں کریں گے، پرویزالٰہی تو وزیر اعلیٰ بن گئے مگر ریاست کی ذمے داریوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جیل جا رہی ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ذلفی بخاری نے کہا کہ آصف زرداری بڑے سیاست دان ہیں یا عمران خان، یہ فیصلہ عوام نے کرلیا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد صدر مملکت نے حلف لیا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...