اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہونے والے 2 کینیڈین اور آسٹریلوی کوہ پیماؤں کی لاشیں کے ٹو’کیمپ ون، کیمپ 2 کے درمیان ایک مقام پر پائی گئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن اور کینیڈین کوہ پیما رچرڈ کارٹیئر 19 جولائی کو کیمپ 1 اور کیمپ 2 کے درمیان کیٹو پیش آئے2 علیحدہ علیحدہ حادثات کا شکار ہوکر لاپتا ہو گئے تھے۔61 سالہ کینیڈین کوہ پیما رچرڈ کارٹیئر 19 جولائی کو کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب آتے ہوئے لاپتا ہو گئے تھے۔رچرڈ کارٹیئر پیشہ ور کوہ پیما تھے اور وہ مختلف ماحول سے اپنے جسم کو ہم آہنگ کرنے اور جسم میں نئے موسمی حالات کے مطابق قوت مطابقت پیدا کرنے کے لیے کیٹو کیمپ 3 گئے تھے۔لاپتا کوہ پیما کی تلاش کے لیے گراؤنڈ سرچ آپریشن کیا گیا تھا لیکن اس دوران وہ نہیں ملے تھے۔گزشتہ روز ڈرون کیمروں کی مدد سے لاپتا کینیڈین کوہ پیما کی لاش کیمپ 1 کے قریب پائی گئی، رچرڈ کارٹیئر پہاڑ سے گرے اور ان کی لاش ایک چٹان پر پائی گئی۔آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن بھی 22 جولائی کو کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب واپس اترتے ہوئے ایک علیحدہ حادثے کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔بیس کیمپ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ آسٹریلوی کوہ پیما کی لاش ایڈوانس بیس کیمپ کے قریب دیکھی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب واپس اترتے ہوئے چٹانوں پر گرا۔دونوں کوہ پیماؤں کی ملنے والی لاشیں مکمل طور سالم، قابل شناخت حالت میں برف میں جمی ہوئی تھیں۔حادثے کا شکار ہو کر مرنے والے دونوں مہم جو غیرملکیوں کو تجربہ کار کوہ پیما سمجھا جاتا تھا۔آسٹریلوی کوہ پیما راب نورمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں میتھیو ایکن کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں راب نورمن نے میتھیو ایکن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...