اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے یہی مسئلہ ہے۔’جیو نیوز’ کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائہ نے کہا کہ پاناما میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا، ملک معاشی طور پر مفلوج کیا گیا، یہ سب کس نے کیا؟ اسٹیبشلمنٹ نے بھی کیا، کندھا بانی پی ٹی آئی نے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعت کے طور پر نہ حکومت میں رویہ اپنایا، نہ اپوزیشن میں، پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں۔ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ، کبھی حکومت توڑ دی، پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کے لیے ضروری ہے، تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، اس کا رویہ قابلِ برداشت نہیں، یہ کسی طور پر جمہوری رویے پر نہیں آئے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...