ایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی منظوری

0
28

اسلام آباد(این این آئی) شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سمٹ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دے دی گئی۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہوگا۔