بیروت(این این آئی)لبنانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہادت سے قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔ترک خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا کہنا تھا کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی نبیہ بری نے حزب اللہ سے بات چیت کی تھی اور حسن نصر اللہ عارضی جنگ بندی کیلئے راضی ہوگئے تھے۔لبنانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ کی رضامندی کے بعد ہم نے اس اہم پیش رفت سے متعلق امریکا اور فرانس کے نمائندوں کو بھی آگاہ کردیا تھا۔یاد رہے کہ امریکا اور فرانس سمیت 12 ممالک اور تنظیموں کی جانب سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سفارتی حل کیلئے عارضی جنگ بندی سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا۔مشترکہ بیان 24 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جبکہ بیروت کی ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت 27 ستمبر کو ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...