لندن(این این آئی)دماغ کی ساخت کائنات میں سب سے زیادہ حیران کن اور پیچیدہ پہیلیوں میں سے ایک ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دماغ کا پہلا نقشہ تیار کیا ہے جس میں ایک بالغ دماغ میں ہر نیورون اور کنکشن کو دکھایا گیا ہے۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یہ وائرنگ ڈائیگرام فلائی وائر کنسورشیم نے تخلیق کی ہے اور اس حیران کن عکس میں پھلوں پر بیٹھنے والی ایک مکھی کے دماغ میں موجود 139,255 نیورونز میں سے ہر ایک اور ان کے درمیان 50 ملین کنکشن کو دکھایا گیا ہے۔جب کہ انسانی دماغ میں مکھی کے مقابلے میں تقریبا 10 لاکھ گنا زیادہ نیورون ہوتے ہیں، محققین کے مطابق یہ ہمیں اپنے دماغ کو سمجھنے کے زیادہ قریب لے جاتا ہے۔یونیورسٹی آف کیمبرج کے شریک لیڈر برائے پروجیکٹ ڈاکٹر گریگوری جیفریز کا کہنا ہے کہ دماغ کی وائرنگ ڈائیگرام ہر اس چیز کو سمجھنے کی طرف پہلا قدم ہے جس میں ہماری دلچسپی ہے، جیسے ہم اپنی حرکت کو کیسے کنٹرول کرتے ہیں، ٹیلی فون کا جواب دیتے ہیں یا کسی دوست کو پہچانتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...