اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو آئندہ سماعت پر درخواستیں قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے قائم مقام چیئرمین نیب کی درخواست پر سیکریٹری قومی اسمبلی و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ عدالت نے طلبی کے لیے بلانے پر کوئی تادیبی کارروائی نا کرنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی ۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے کہاکہ پی اے سی فنڈنگ اور فنانس سے متعلق بلائے تو کوئی ایشو نہیں ، یہ کورٹ یہ پٹیشن سنتے ہوئے کیا کسی کو سزائے موت دے سکتی ہے ؟ ۔ عدالت نے کہاکہ سوال صرف اتنا ہے کہ اس معاملے کو میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے ؟ ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے کہاکہ مفاد عامہ میں کوئی درخواست آئے تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دیکھ سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پبلک ڈومین میں وہی درخواست دیکھ سکتی ہیجو فنانس سے متعلقہ ہو ۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہر ادارے کی اپنی عزت ہے پارلیمنٹ ہو یا عدلیہ ہو ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ گزشتہ اجلاس کے میٹنگ منٹس پیش کرنے کی اجازت دے دی جائے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے کہاکہ عدالت دیکھے کہ انہوں نے کیس طرح سے جواب دئیے ہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...