دبئی(این این آئی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی اّئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔ویمنز ورلڈ کپ اسمارٹ ری پلے سسٹم کے ساتھ ہونے والا پہلا اّئی سی سی ایونٹ ہوگا، یہ ٹیکنالوجی اس سے قبل لیگ ٹورنامنٹ ہنڈریڈ اور آئی پی ایل 2024 میں استعمال کی جاچکی ہے۔اسمارٹ ری پلے سسٹم کے تحت ہر میچ میں 28 کیمروں کی مدد سے ٹی وی امپائر کو زیادہ بہتر فوٹیج فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر فیصلہ کرسکے، اسٹمپنگ کے لیے نیا سسٹم ٹی وی امپائر کو ایک ہی فریم میں تین زاویوں یعنی سائیڈ آن کیمروں کے ساتھ ساتھ فرنٹ آن سے فوٹیج دکھائے گا۔س سے قبل اس مقصد کیلئے اسٹمپ کیم استعمال کیا جاتا تھا جو تقریباً 50 فریم فی سیکنڈ کی کم رفتار سے کارروائی کو ریکارڈ کرتا تھا، اس کے مقابلے میں ہاک آئی کیمرے تقریباً 300 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ریکارڈ کرتے ہیں، یعنی اب امپائرز کو فیصلہ کرنے کیلئے زیادہ درست فوٹیج دستیاب ہوگی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...