نئی ٹی 20 رینکنگ’ بابر اعظم کی تنزلی پانچواں، محمدرضوان کا چھٹا نمبر

0
18

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بیٹنگ میں اّسٹریلوی اور باؤلنگ میں انگلینڈ کے کھلاڑی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیاجبکہ فہرست میں پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔اّئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔باؤلرز کی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے جبکہ افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہیں۔