لاہور(این این آئی)وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تاحال کپتانی کی کوئی بات نہیں کی گئی، آفر ملی تو وہ جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان کو کسی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کپتانی کی آفر ہوئی بھی تو محمد رضوان جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے، وہ کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات پہلے پی سی بی کے سامنے رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔ ادھر کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد محمد رضوان کو ٹیم کا اگلا کپتان بنائے جانے کے امکان کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔تاہم رضوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان سے پی سی بی کی جانب سے تاحال کوئی کپتانی کی بات نہیں کی گئی۔قریبی ذرائع کے مطابق محمدرضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں رضوان کو کسی ٹیم منیجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کی آفر ہوئی بھی تو محمدرضوان جلدبازی میں فیصلہ نہیں کریں گے، کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات رضوان پہلے پی سی بی کے سامنے رکھیں گے۔ رضوان کے قریبی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔یاد رہے کہ بابراعظم نے منگل کی شب پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...