اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات کو چیلنج کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے وکیل علی ظفر کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کے تناظر میں عدالتی کارروائی، حکم نامے اور اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے درخواست میں سیکریٹری داخلہ، رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری ہونے کے بعد 23 ستمبر کو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، یہ کمیٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے تاہم جسٹس منصور علی شاہ ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کے سبب ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت کیے بغیر چلے گئے البتہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی۔بعد ازاں جسٹس منیب اختر کی جانب سے آرٹیکل 63ـاے سے متعلق نظرثانی اپیل کے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی جس پر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ان کی جگہ جسٹس نعیم اختر کو شامل کرلیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...