اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔ جمعرات کو چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ۔عدالت نے جمعرات کی صبح دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ،درخواست گزار اکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر صاحب کی تقرری مکمل طور پر آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی ہے، وہ 30 نومبر 2019 کو سول سروس سے ریٹائر ہوئے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ پٹیشن بدنیتی، حقائق کی غلط نمائندگی، بلیک میلنگ اور ہراسانی کے مقاصد کے تحت دائر کی گئی ہے۔معزز عدالتوں نے پہلے بھی اسی طرح کے دو مقدمات میں ایسی درخواستوں کو مسترد کیا ہے،سپریم کورٹ نے 15 ستمبر 2021 کے فیصلے میں واضح کیا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر صاحب کی تقرری آئین کے تحت طے کردہ اہلیت اور معیار کے مطابق ہوئی ہے لہذا اْس پٹیشن کو سپریم کورٹ نے مسترد کیا تھا۔اسی طرح، لاہور ہائی کورٹ نے 31 مئی 2024 کو ایک مشابہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اسے بلا جواز قرار دیا اور درخواست گزار پر 10,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ ان فیصلوں سے واضح ہوتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب کی تعیناتی آئین کے مطابق ہے اور ان کی تعنیاتی کے خلاف دائرکئے گئے مقدمات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...