روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ معاشی نہیں سیاسی صورت حال ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

0
211

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ معاشی نہیں سیاسی صورت حال ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ معاشی نہیں سیاسی صورت حال ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے تیسری ہفتے میں ہوگا، توقع ہے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے روز ہی پیسے جاری کر دے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاسی غیر یقینی ہے، ساری بحث بھی سیاسی ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب ایسا سیاسی ماحول بنایا جاتا ہے تو ہر چیز متاثر ہوتی ہے، پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کا انتظام ہو چکا ہے۔وزیر مملکت خزانہ نے کہاکہ سعودی عرب، یو اے ای، چین سمیت دوست ممالک سے بھی قرض ملے گا، سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر جلد ہو جائے گا۔