مظفرآ باد/کوٹلی(این این آئی)قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان ایک روزہ دورہ پر کوٹلی پہنچ گئے، کارکنان مسلم کانفرنس نے شاندار استقبال کیا، کوٹلی میں مسلم کانفرنسی کارکنان کے سینئر عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں بلدیاتی الیکشن اور جماعت کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ مسلم کانفرنس سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں ہر دور میں جماعت کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں،لیکن اللہ پاک نے ہمیشہ مسلم کانفرنس کو سرخروح کیا ہے ۔مسلم کانفرنس تحریک آزادی کی شت بان ہے اور ہر فورم پر کشمیر کے مسئلہ کیلئے آواز بلند کرے گی ۔قائدمسلم کانفرنس نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ہمارے آباؤاجداد کا ورثہ ہے س کی حفاظت اور آبیاری کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ آزاد کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس بھر پور طریقے سے حصہ لے رہی ۔جماعت کی مضبوطی کیلئے پولنگ سٹیشنوں کی سطح سے تنظیم سازی کی جارہی ہے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی کامیابی کا زینہ ہے مشکل ترین حالات میں بھی کارکنوں کا جماعت کے ساتھ کھڑا رہنا قابل دید ہے ۔وہ کارکن جو جماعت کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے رہے وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کنوینئر ز جلد از جلد مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی کو مکمل کریں نئی تنظیموں میں اس بات کا خاص حیال رکھا جائے کہ تمام برادریوں اور علاقوں اور مکاتب فکر نمائندگان کو یکساں نمائندگی دی جائے ۔جماعت کو فعال بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تنظیمی سٹریکچر مضبوط ہو اور تمام کارکنوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریاتی جماعت ہے اس کا تنظیمی ڈھانچہ پولنگ اسٹیشن تک ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ کارکنوں کی سہولت کے لیے ضلعی اور سٹی سطح پر پارلیمانی بورڈ ز بنادیے ہیں اور ان کے چیئرمینوں کاتقرر بھی کردیاگیا ہے جن کی نگرانی جماعت کا مرکزی پارلیمانی بورڈ کررہا ہے۔ لوکل ممبرز کے لیے درخواستیں ضلعی و سٹی پارلیمانی بورڈ وصول کرے گا۔ جبکہ ممبر ضلع کونسل کے لیے درخواستیں مرکزی پارلیمانی بورڈ وصول کرے گا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...