میانوالی’ سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک،8 فرار

0
103

میانوالی (این این آئی)پنجاب کے ضلع میانوالی مکڑوال کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ترجمان نے بتایا کہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔