علی امین کی واپسی گرفتاری کا کہنے والوں پر طمانچہ ہے، فیصل کریم کنڈی

0
88

پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی، ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔وزیر اعلیٰ کی اچانک واپسی پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی کو اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور سیاست کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے تھے، اب بھی خود روپوش ہوئے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ چاہتے تھے کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے۔