اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ 350 کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعظم سواتی پر مالی معاونت اور علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس ملازمین پر فائرنگ کرکے یرغمال بنا کر حبس بے جا میں رکھا گیا، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پی ٹی ا?ئی رہنماؤں و کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...