اسلام آباد(این این آئی) سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستان پہنچنے والے افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں پر انہیں دعائیں دیں۔ اس موقع پر بزرگ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے۔ ہم یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔وطن واپس پہنچنے والے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم جن حالات میں قید تھے شکر ہے کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی کوششوں سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایک اور قیدی نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کئی برس سے قید 5 خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی اور سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہیں۔ قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...