کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس سے دستی بم، اوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا جاسوس ہے، اس کے قبضے سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشہ جات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مبینہ جاسوس نیپال کے راستے بھارت جاتا رہا۔کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کی انٹیلی جینس ایجنسی را کے جاسوس محمد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کرتا تھا، ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
مقبول خبریں
اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ متحرک
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں اسموگ کے خدشے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا...
سابق چیف جسٹس پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ
لندن (این این آئی)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس پاکستانی ہائی کمیشن...
پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ اہم خدمات انجام دے رہا ہے: کامران...
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) اہم...
مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے، زرتاج گل
ڈیرہ غازیخان (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔اپنے ایک...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)بڑی پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے...