اسلام آباد(این این آئی) عمران خان، علی گنڈاپور، اعظم سواتی و دیگر کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے اور بانی چیئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نامزد قیادت کے علاوہ 2000 سے 2500 نامعلوم کارکنان بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں جب کہ مقدمے میں دہشت گردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی کے اْکسانے پر علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا اور اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی۔مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے2عدد 12 بورگن،12اینٹی رائٹ کٹس،2وائرلیس سیٹ،5عدد ٹیئر گیس شیل چھینی۔ مظاہرین نے پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف اس نئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، دہشت گردی،اقدام قتل،سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...