اسلام آباد (این این آئی)یومِ اقبال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور فراست اور جذبہ ایمانی جیسی صفات سے روشناس کروایا۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ آج اس شخصیت کا یومِ ولادت ہے جنہیں مفکر پاکستان، عظیم فلسفی اور حکیم الامت کے نام سے جانا جاتا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں یہ بات کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ آج جس آزاد اور خودمختار ریاست میں ہم اپنی آزادانہ زندگیاں بسر کر رہے ہیں وہ حضرت علامہ اقبال رح کے خواب کی عملی تعبیر ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا کلام، قرآن و سنت کی ترجمانی کرتا ہے اور آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...