فیصل آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت نے وطن سے وفا کے اپنے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا، قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کے فیصل آباد میں آبائی گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ ، سینیٹر طلال چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا ء مجھ سمیت پوری قوم کے فخر ہیں۔ پاک فوج کے شہداہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے شہدااور ان کیاہل خانہ کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں،لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے جان کی پروا ہ کئے بغیر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا۔ وطن سے وفا کے اپنے عہد کی انہوں نے پاسداری کی۔ لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کو شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کے ہمراہ پاک فوج کے 5 دیگر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ 6 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...