آئینی عدالت کے نام پر کٹھ پتلی عدالت قائم کی جا رہی ہے،حافظ حمد اللہ

0
51

اسلام آباد(این این آئی)جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ آئینی عدالت کے نام پر کٹھ پتلی عدالت قائم کی جا رہی ہے جو ایگزیگٹیو کے تابع ہو گی۔ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئینی عدالت کا چیف جسٹس فرد واحد وزیر اعظم کی صوابدید پر لگایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس آئینی عدالت کو وہ تمام اختیارات دیے جا رہے ہیں جو سپریم کورٹ کو حاصل ہیں۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وکلاء تنظمیں عدلیہ اور آئین کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں۔