اسلام آباد(این این آئی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئی ہے، پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، سعودی عرب کوکان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کررہا ہے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی بزنس فورم میں دونوں ممالک نے تعاون بڑھانے کا عزم کیا، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، بین الاقوامی سطح پربھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا جارہا ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت، افزائش حیوانات کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں، قابل تجدید توانائی کے منصوبے سعودی سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں،نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سعودی عرب نے زرِ مبادلہ کی مد میں قابل ذکر مدد کی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان باہمی شراکت داری کا عکاس ہے، پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ وقت پر ایک دوسرے کے کام آئے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب ہم مدینہ منورہ سے واپس آئے تو مجھے شہزادہ سلمان کا دعوت نامہ ملا، کاروباری معاملات وہیں طے ہوئے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم کان کنی، زراعت، آئی ٹی اور سیکیورٹی میں کافی گنجائش رکھتے ہیں، سعودی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی توجہ صرف معیشت پر ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہم کئی ایسے اداروں کی نج کاری کر رہے ہیں جن کی ریاست کو اسٹریٹجک ضرورت نہیں، ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام ہے۔
مقبول خبریں
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...