پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں’سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز

0
19

اسلام آباد(این این آئی)سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفاح نے اسلام آباد میں منعقد پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ خالد بن عبدالعزیز الفاح کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں پرمشتمل وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسلام آباد میں ‘پاک سعودی بزنس فورم’ کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کرنا ہے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ بزنس فورم تاجروں کے لیے اہم ہے، پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، پاکستان اورسعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں، دونوں ملکوں کیتعلقات کی طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کیدرمیان مذہبی اورروحانی تعلق قائم ہے۔ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ تجارت کوبڑھانے کیلئے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، وسطیٰ اورجنوبی ایشیامیں ترقی کیوسیع امکانات موجود ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کاوہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔انہوں نے کہا کہ آج 27 مفاہمت کی یاداشتوں پردستظ کیے جائیں گے، مفاہمتی یاداشتیں دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اہم سنگ میل ہیں، معاہدے کے تحت سرمایہ کاری کے تعلقات کومضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کیفروغ میں ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی تعریف کرتاہوں، پاک سعودیہ تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ چکی ہیں۔پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تجارت کو بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیئے، پاک سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔خالد بن عبدالعزیزالفالح نے مزید کہا کہ پاک سعودیہ بزنس فورم تاجروں کے لیے اہم ہے، پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔