ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کے جیشور شوری مندر میں کالی دیوی کا قیمتی تاج چوری ہوگیا جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بطور تحفہ دیا تھا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مودی نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مارچ 2021 میں جیشورشوری مندر کو سونے اور چاندی سے بنا قیمتی تاج پیش کیا تھا۔ مندر کے پجاری دن کی عبادت کے بعد چلے گئے اور جب صفائی کا عملہ آیا تو کالی دیوی کے سر سے تاج غائب تھا۔خاندان کے ایک رکن جیوتی چٹوپادھیائے نے جو کئی نسلوں سے مندر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، بنگلہ دیشی میڈیا کو بتایا کہ قیمتی تاج سونے اور چاندی کا بنا ہوا تھا۔ چوری شدہ تاج عقیدت مندوں کے لیے ثقافتی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ستکھیرا میں واقع یہ مندر12ویں صدی کے آخر میں اناری نامی ایک برہمن نے بنایا تھا۔ اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان مندر میں ملٹی پرپز کمیونٹی ہال بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کے لیے سماجی، مذہبی اور تعلیمی تقریبات کے لیے مفید ہونا چاہیے اور یہ طوفان جیسی آفات کے وقت سب کے لیے پناہ گاہ کا کام کرے گا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...