اسلام آباد(این این آئی)وزارت اقتصادی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، آسٹریلیا پاکستان میں پانی کے منصوبے کے لئے 3 ملین آسٹریلوی ڈالر فراہم کریگا۔وفاقی وزیربرائیاقتصادی اموراحد چیمہ کی منظوری کے بعد سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹرکاظم نیازنے آسٹریلین سنٹرفارانٹرنیشل ایگریکلچرریسرچ کی چیف ایگزیکٹو پروفیسروینڈٰی امبرگر کے ہمراہ ذیلی معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے جس کا مقصد موسمیاتی مناسبت اور موافقت کے لحاظ سے پانی کی تقسیم ہے۔ اس معاہدے کے تحت آسٹریلیا پاکستان کو پانی کے اس منصوبے کے لئے 3 ملین آسٹریلوی ڈالرفراہم کرے گا یہ تقریباً پانچ سال تک مکمل ہوگا، یہ ایک تحقیقی منصوبہ ہے اور اس تحقیق کا مقصد پاکستان میں نہری پانی کی تقسیم کے بہتر فیصلوں اور طریقوں کی اعتباریت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے تاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے کے ٹول کو اپ ڈیٹ کر کے، آن فارم واٹر سٹوریج کے مکانات کی تلاش وسط سیزن کی منصوبہ بندی اور آپریشنز کو شامل کیا جا سکے اور ان تمام امورکا مقصد آب و ہوا کی لچک، موافقت کا انتظام، اور کاشتکار برادریوں کے لیے بہتر سماجی اور اقتصادی نتائج کے لیے پانی کے مساوی استعمال کو حاصل کرنا ہے۔وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیازنے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں میں مسلسل تعاون کرنے پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...