اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برطانیہ کے نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا،اوورسیز اور لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ ایک قابل وکیل کو ایک اہم زمہ داری سونپی گئی ہے۔بیرسٹر امجد ملک برطانوی وکلاء کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز کے چئیرمین ہیں اور برطانیہ میں انسانی حقوق کا سنہ 2000 کا بہترین وکیل کا ایوارڈ رکھتے ہیںـوہ ہیومن رائیٹس کمیشن پاکستان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے تا حیات ممبر ہیں۔ امجد ملک برطانیہ میں پاکستانیوں کی آواز ہیں۔ وہ دو کتابوں کے مصنف ہیں اور پاکستان اور برطانیہ میں انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کے اوپر انکے آرٹیکل مقامی اور پاکستانی اخباروں میں چھپتے رہتے ہیں۔ وہ پاکستان میں اورسیز منسٹری کے ذیلی ادارے میں دو سال 2016ـ2018 تک اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین بورڑ آف گورنرز بھی رہے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں دور رس اصلاحات کی بنیاد رکھی۔ وہ برطانیہ میں بیس سال سے اپنی وکلاء کی فرم امجد ملک سالیسٹرز چلا رہے ہیں جس نے بہت سے مشہور مقدمات میں سائلین کی قانونی مدد کی ہے تاکہ انصاف کی راہ ہموار ہوسکے اور داد رسی ممکن ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...