ایران کا خوف، ٹرمپ نے فوجی طیارے اور بکتربند گاڑیاں مانگ لیں

0
71

نیویارک(این این آئی)پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے قریب آنے اور ایرانی خطرے کے خوف کے ساتھ امریکی اخبار نے رپورٹ کیاہے کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم نے فوجی طیاروں اور گاڑیوں کے استعمال کی درخواست کی ہے تاکہ سابق امریکی صدر انتخابی مہم کے آخری ہفتوں میں محفوظ سفر کر سکیں۔امریکی کی رپورٹ میں ای میلز کا جائزہ لیا گیا اور اس معاملے سے واقف لوگوں نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم نے انتخابی مہم کے آخری ہفتوں کے دوران ان کی حفاظت کے لیے فوجی مدد کی درخواست کی ہے جس میں فوجی طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال بھی شامل ہے۔ان اقدامات میں ٹرمپ کی رہائش گاہوں اور ریلیوں پر فضائی پابندیوں کو بڑھانا اور سات سوئنگ ریاستوں میں بیلسٹک گلاس لگانا بھی شامل ہے۔