اشک آباد(این این آئی)صدر آصف زرداری دوروزہ دورے پر ترکمانستان گئے ہیں جہاں ہوائی اڈے پہنچنے پر دو ننھے مقامی بچوں نے گلدستوں کے علاوہ روایتی نمکین روٹی کے ساتھ صدر کا استقبال کیا جنہیں عموماً مہمان کھا کر خوشنودی کا اظہار کرتا ہے۔صدر مملکت نے اس موقع کو نئی روایت عطا کرتے ہوئے پہلے بچے سے لیے روٹی کے ٹکڑے کو اس کے منہ میں دے دیا جسے اس نے کاٹ لیا اس طرح اس کے دانتوں سے کٹی روٹی کو لقمہ بنا کر انہوں نے خود کھالیا یہی عمل انہوں نے دوسرے بچے کے معاملے میں بھی انجام دیا۔صدر زرداری کے اس انداز پر میزبان ملک کے نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی، اس موقع پر صدر زرداری کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔صدر زرداری کی یہ ویڈیو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں علی ڈار نے لکھا کہ ‘پاکستان کو ایسے ہی محبتوں سے بھرے مناظر کی ضرورت ہے’۔
مقبول خبریں
صدر زرداری ترکمانستان کا 2روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اپنے قیام کے دوران...
وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا...
دکی،شہید مزدوروں کے ورثا کوفی کس 15لاکھ دینے کا اعلان
دکی (این این آئی)بلوچستان کے علاقے دکی میں گزشتہ روز کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کن جاں بحق اور...
15اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ‘شرارت کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، شیخ...
اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم 15 اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی، ہر شرارت کی ذمہ...
ہمیں مولانا کے ووٹ بھی چاہیئیں اور ساتھ بھی چاہئے، عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شاید بلاول بھٹونے کسی بات سے یہ تاثر لیا...