اسلام آباد(این این آئی) سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بْرے فیصلوں کا حل نہیں ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے آئینی ترامیم سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مینڈیٹ پر سنگین سوالات موجود ہیں۔ عدلیہ کی خودمختاری مجوزہ ترمیم سے متاثر ہو گی۔ ہائی کورٹ کے ججوں کی منتقلی کا قانون بھی انہیں دباؤ میں لانے کے کام آئے گا جب کہ مجوزہ ترمیم شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو کمزور کرے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کے ججوں کو بے معنی بنا دے گی۔ فوجی عدالتوں کے ٹرائلز کو مزید عام کرنا شہری آزادیوں کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے بْرے فیصلوں کا حل عدلیہ کی خودمختاری کو تباہ کرنا نہیں ہے۔
مقبول خبریں
تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے ، فیصل کریم...
اسلام آباد(این این آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی...
صدر زرداری ترکمانستان کا 2روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اپنے قیام کے دوران...
وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا...
دکی،شہید مزدوروں کے ورثا کوفی کس 15لاکھ دینے کا اعلان
دکی (این این آئی)بلوچستان کے علاقے دکی میں گزشتہ روز کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کن جاں بحق اور...
15اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ‘شرارت کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، شیخ...
اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم 15 اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی، ہر شرارت کی ذمہ...