اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شاید بلاول بھٹونے کسی بات سے یہ تاثر لیا ہو کہ ہمیں مولانا کی ضرورت نہیں مگر ہمیں ان کے ووٹ بھی چاہئیں اور ساتھ بھی چاہیے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس سے پہلے لانے کا وقت نہیں رہا۔ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومت، پیپلز پارٹی اور مولانا کے مسودات بہت قریب آچکے ہیں،اپنی پریس کانفرنس میں مولانا مسودے سے مطمئن نظر آئے، دو چار دن میں مسودے کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے اراکین کو خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پی ٹی آئی والے شاید اپنے اراکین کی قوت برداشت سے خوفزدہ ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...