اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم 15 اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی، ہر شرارت کی ذمہ دار صرف حکومت ہوگی۔رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کا نقصان چاہتی ہے نہ بانی پی ٹی آئی نے یہ درس دیا ہے، ہمیں عدالتوں سے بھی مایوسی ہوئی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی، ہمارے وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دیتے ہیں تو اگلا لائحہ عمل اور ہوگا، حکومت کو چاہئے بانی تک فوری رسائی دے اور شرمندگی سے بچے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے آئینی ترامیم کے معاملے میں 3 راتوں تک خوار کیا، آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی نے اپنا ڈرافٹ دیا حکومت نے کچھ نہیں دیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...