اسلام آباد(این این آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، پاکستان میں بہت عرصے بعد ایک اہم ترین انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے ، ہم پاکستان کا ایک سافٹ امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی نے کانفرنس والے دن احتجاج کی کال دی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے؟ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے نمبر پورے ہونے پر آئینی ترمیم نہیں ہوگی؟ پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت تمام پولیٹیکل پاٹیاں ایس سی او کانفرنس پر اکھٹی ہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر کاربند ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، کے پی کا امن خراب ہوچکا ہے، ان کا ایجنڈا تھا کہ ہم انڈیا کے وزیر کو لاکر دھرنے سے خطاب کروائیں گے، پہلے پاکستان ہی پھر بعد میں کسی کی سیاست ہے۔گورنرنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سے زیادہ ورکرز کی قربانی کی دوسری پارٹی نے نہیں دی، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، یہ لوگ دوسروں کے بچوں کومروانے کے چکر میں ہیں، خود بھی سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ، احتجاج آپکا حق ہے لیکن یہ موقع ٹھیک نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے گن گن کر بدلے لے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...