لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے تہجد کی نماز پڑھنے سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی ہے۔ریشم نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی رکاوٹوں اور تکلیفوں کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے بتایا کہ میں نے والدین کو بہت چھوٹی عمر میں ہی کھو دیا تھا، میرے والد میری پیدائش سے پہلے انتقال کر گئے تھے اور میری ماں کا انتقال اس وقت ہوا جب میں7 سال کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنا کیریئر بنانے کے لیے بہت جدوجہد کی اور اپنے قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے دھوکے بھی کھائے۔اْنہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے 15 ماہ پہلے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی اور وہ باتیں اور اپنے دکھ درد جن کے بارے میں پہلے اپنے قریبی لوگوں کو بتایا کرتی تھی اب میں وہ سب اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے بیان کرتی ہوں کیونکہ اب میں نے اپنے قریبی لوگوں کو کھو دیا ہے۔ریشم نے بتایا کہ تہجد کی نماز میں اللّٰہ تعالیٰ سے بات کرنے سے مجھے بہت مدد ہوئی ہے اور زندگی میں وہ سکون ملا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔اْنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے فرض نماز تو ہمیشہ پڑھی ہے لیکن تہجد کی نماز میرے سامنے زندگی کا ایک نیا مطلب لے کر آئی ہے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...