دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (اّئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں اّسٹریلیا نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد بھارت اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کی قسمت جڑ گئی ہے ،اگر پاکستان جیتا تو وہ سیمی فائنل میں اور بھارت باہر ہو جائے گا اور ہار کی صورت میں انڈیا سیمی فائنل اور پاکستان آئوٹ ہو جائیگا۔گروپ اے کے اہم ترین میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔اّسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 151 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کیلئے 152 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔گریس ہیرس 40، ایلس پیری 32 اور کپتان تاہیلا نے 32 رنز بنائے اور ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکی۔بھارتی ویمنز ٹیم 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 142 رنز تک محدود رہی اور یوں اسے 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کی ہرمن پریت کور 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ دیپتی شرما 29، شفالی ورما 20 اور جمائمہ روڈریگاز 16رنز بناسکیں۔اّسٹریلیا کی انابیل اور سوفی مولی نکس نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔ اس فتح کے ساتھ ٹیم نے اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔کل 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان اہم ترین میچ ہے، نیوزی کی فتح کی صورت میں بھارت ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔
مقبول خبریں
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...
سعودی وزیر خارجہ اور امریکی مشیر کے درمیان علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
واشنگٹن (این این آئی )امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جو ایک سرکاری...
غزہ مذاکرات اور یرغمالیوں کی واپسی میں پیش رفت ہوئی ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیش...