اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے لئے پاکستان نے بہترین انتظامات کئے، کسی بھی ملک کے عوام اور اس کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں ثقافت کا اہم کردار ہوتا ہے، ہم نے دنیا پر باور کرایا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات کے حوالے سے ایس سی او سربراہ کانفرنس سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، تمام عالمی رہنمائوں اور مندوبین نے ان انتظامات کو سراہا ہے، امید ہے عالمی رہنما اور مندوبین پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے، یہاں مارگلہ ہل اور راول جھیل اسلام آباد کے خوبصورت تفریحی مقامات ہیں، اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین ماحول قابل ذکر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہے، ایس سی او سربراہ کانفرنس کے شرکانے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات کے حوالے سے ایس سی او سربراہ کانفرنس سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 سال بعد کوئی بڑا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے جو ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا آغاز شنگھائی فائیو کے نام سے شروع ہوا، آج اس کے 10 مستقل ارکان اور دو مبصر ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا، ان کے اعزاز میں وزیراعظم کی طرف سے عشائیہ دیا گیا جبکہ مہمانوں کے لئے ایک ثقافتی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جسے بہت سراہا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں ایس سی او سربراہ کانفرنس کی کوریج کرنے والے مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کے لئے میڈیا فیسلی ٹیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، کوشش کی گئی ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...