اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہباز شریف نیشنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے جناح کنونشن سنٹر آمد پرسربراہان حکومت اورمندوبین کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایس سی اوکے سیکرٹری جنرل جانگ منگ اورایران کے وزیرصنعت سید محمداتابک سب سے پہلے جناح کنونشن سینٹرپہنچے جہاں وزیراعظم محمدشہبازشریف اورنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ان کا خیرمقدم کیاجس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ ، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن ، تاجکستان کے وزیرا عظم کوہر رسول زادہ ، بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوو چینکو ، کرغزستان کی وزراکابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف ، منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنامسرای، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف، ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ امور راشد میریدوف اورقازقستان کے وزیراعظم اولزہاس بیکوتینوو، بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنرکا فردا فردا خیرمقدم کیا۔بعدازاں وزیراعظم محمدشہبازشریف اور اجلاس میں شریک ایس سی او رہنمائوں نے گروپ فوٹو بنوایا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...