خیبر پختونخوا میں دہشتگردی نے بیروزگاری و غربت میں اضافہ کیا: فیصل کریم کنڈی

0
104

پشاور(این این آئی)گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا۔فیصل کریم کنڈی نے غربت کیخاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے انتہائی ضروری ہیں۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ صوبے میں معاشی آسودگی کے لیے قیام امن ترجیحات ہیں۔