اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان تنظیم کے دیگر رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کے تحت تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کیلئے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آئے تھے۔سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم کے جولائی 2022 کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے انعقاد میں شنگھائی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو یقین دلایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے پاکستان رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کیلئے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لئے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کے لئے کام کرتا رہے گا۔وزیر اعظم نے ایس سی او کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ژانگ منگ کی لگن اور شاندار خدمات پر بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ژانگ منگ نے وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس کے مثبت نتائج پر مبارکباد دی۔انہوں نے ایس سی او کے تمام شعبوں میں پاکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا اور ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...