وفاقی وزیر داخلہ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

0
101

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے کامیاب اور پْرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، اسلام آباد پولیس، سول انتظامیہ اسلام آباد، سندھ اور پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور سندھ پولیس کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتھک کوششیں پاکستان کے بین الاقوامی تعاون اور علاقائی امن کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔