واشنگٹن (این این آئی )ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحیی سنوار کی ہلاکت سے غزہ میں امن کے امکانات آسان اور بہتر ہو جائیں گے۔میرے خیال میں اس سے یہ آسان ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق سابق صدر نے انتخابی مہم کی تقریبات کے لیے ڈیٹرائٹ پہنچنے پر صحافیوں کو بتایا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر تنقید کی جبکہ اسرائیلی رہنما کی اچھا کام کرنے پر تعریف کی۔ٹرمپ نے کہا، انہوں نے مجھے کال کی۔ میں نے ان سے بات نہیں کی۔ میں غالبا اب بات کرنے جا رہا ہوں۔ بائیڈن انہیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں غالبا اس کے برعکس کرنا چاہئے۔بائیڈن اور ڈیموکریٹک نائب صدر کملا ہیرس جن کا ٹرمپ سے پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں سخت مقابلہ ہے، نے غزہ اور لبنان کی جنگوں میں اسرائیل کی بھرپور حمایت برقرار رکھی ہے۔ البتہ واشنگٹن نے اس ہفتے کے شروع میں اسرائیل سے ایک خط میں مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی صورتِ حال کو بہتر بنائے یا امریکی کی طرف سے فوجی امداد پر ممکنہ پابندیوں کا سامنا کرے۔
مقبول خبریں
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...