بیروت (این این آئی )لبنانی حزب اللہ نیاسرائیل کے شمالی قصبے صفد پر ڈرون حملہ کرنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ صفد پر حزب اللہ کے مطابق کئی ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ جس کے سربراہ حسن نصراللہ کی 27 ستمبر کو اسرائیل کی بیروت پر بمباری سے ہلاکت ہوئی تھی ، لگتا ہے اس بڑے صدمے کو برداشت کر کے دوبارہ کھڑی ہو گئی ہے۔ بلا شبہ حزب اللہ کے سربراہ سمیت کئی دوسرے اہم کمانڈر بھی اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔حزب اللہ کے مطابق اس نے صفد میں اسرائیلی فوج کے مرکز کو ڈرونز حملوں سے نشانہ بنایا ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر اسرائیلی حملوں کے جواب کے طور پر ہے۔ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ڈرون طیاروں کے ایک سکوارڈرن سے حملہ کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...