اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کیلئے نمبر بھی پورے اور نمبری بھی پورے ہیں، کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بکا مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں، 26 ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے اور خوشخبریاں 26 ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عدالتوں کے جتنے فیصلے آتے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، میں مطمئن ہوں، جتنی باتیں کہی ہیں اس پر کھڑا رہا ہوں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...