اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔درخواست پر سماعت انتظامی جج راجا جواد عباس حسن نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وکیل نیاز اللہ نیازی، عثمان گل، سردار مصروف و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے دونوں ججز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ایڈمنسٹریٹو جج نے کی۔انتظامی جج راجا جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ میں اس عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں، ضمانت پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔بعدازاں عدالت نے عظمی خان اور علیمہ خان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...